بارات سے پہلے میک اپ کرانے گئی دلہن کو پولیس اہلکار نے گولی مار دی

 بھارتی ریاست بہار کے شہر مونگیر میں  ایک دلہن کو اس کی شادی سے چند گھنٹے قبل بہار پولیس کے اہلکار نے گولی مار دی۔ حکام کے مطابق ملزم کی شناخت امن کمار کے طور پر ہوئی ہے جو اس وقت ریاستی دارالحکومت  پٹنہ میں تعینات ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی رات اس وقت پیش آیا جب متاثرہ لڑکی دلہن کے میک اپ کے لیے بیوٹی پارلر گئی تھی۔

26 سالہ دلہن اپوروا کماری  کی بارات آنے والی تھی۔ دلہن کسم بازار تھانہ کے علاقے کے کستوربا واٹر ورکس میں واقع شادی کی تیاری کے لیے بیوٹی پارلر پہنچی تو ملزم امن کمار نے دلہن پر گولی چلا دی۔ گولی پیچھے سے بائیں کندھے پر لگی اور سینے کے دائیں جانب سے نکل گئی۔

بیوٹی پارلر کے عملے کے مطابق ملزم دلہن کے ساتھ ہی آیا تھا اور اس کے پیچھے کھڑا تھا، انہوں نے سوچا کہ یہ خاندان کا کوئی فرد ہے۔ملزم نے دلہن کو پیچھے سے گولی ماری اور پھر خود کو بھی گولی مارنے کی کوشش کی لیکن عملے کے ایک رکن نے اسے قابو کرلیا۔ بعد ازاں وہ موقع سے فرار ہوگیا۔ دلہن کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں