دنیا میں سب سے لمبی ناک والا ترک شہری انتقال کرگیا
دنیا میں سب سے لمبی ناک کا ریکارڈ اپنے نام رکھنے والا ترک شہری انتقال کر گیا۔
محمد اوزیوریک نامی اس شخص کی ناک ساڑھے 3انچ (8.8سینٹی میٹر)لمبی تھی۔اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے تین بار دنیا میں سب سے لمبی ناک والے مرد کا ٹائٹل دیا گیا۔
محمد اوزیوریک کی عمر 75سال تھی۔ اس کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔ آئندہ ہفتے اس کی سرجری ہونے والی تھی۔ محمد کا تعلق ترکی کے قصبے آرتوین سے تھا جہاں اسے سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ محمد کے بیٹے بیریس نے کہا ہے کہ ”میں آرتوین کے لوگوں اور اپنے باپ کے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو اس دکھ کی گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ میرے والد بہت مہربان آدمی تھے۔انہوں نے زندگی میں کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا۔
Load/Hide Comments