کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی، یوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا:فواد چوہدری

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر اور مرکزی ترجمان فواد چوہدری کے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کے بعد ان کی پرانی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ 

ایک ویڈیو میں انہیں انتہائی جوش کے ساتھ  ” ہم لے کے رہیں گے آزادی، تیرا باپ بھی دے گا آزادی” کے نعرے لگواتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

فواد چوہدری کی ایک ویڈیو حکومت کے دور کی ہے جس میں وہ سٹیج پر خطاب کیلئے موجود ہیں جب کہ عمران خان سمیت دیگر لوگ سامنے بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس تقریب میں انہوں نے اپنا مافی الضمیر بیان کرنے کیلئے شعر کا سہارا لیا۔ یہ ویڈیو ان کی اہلیہ حبا فواد نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی، یوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا

جی تو بہت چاہتا ہے سچ بولوں مگر، حوصلہ نہیں ہوتا

خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد فواد چوہدری تحریک انصاف کے تیسرے مرکزی رہنما ہیں جنہوں نے پارٹی اور سیاست چھوڑی ہے۔ ان سے پہلے گزشتہ روز  شیریں مزاری نے جب کہ کچھ روز پہلے عمران خان کے دیرینہ ساتھی عامر کیانی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ کئی سابق اراکینِ اسمبلی تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں تاہم  ان تینوں مرکزی رہنماؤں نے پارٹی کے ساتھ ساتھ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں