چوہدری حسین الٰہی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسین الٰہی نے کہا کہ میں اپنی پارٹی مسلم لیگ ق میں واپس جا رہاہوں، 9 مئی کو جو ہوا دل نہیں مان رہا تھا کہ اب ان کا ساتھ دوں جو کچھ ہواوہ ناقابل برداشت ہے، جلد پاکستان واپس جاؤں گا، چوہدری شجاعت حسین کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔

 خیال رہے کہ دو روز قبل چوہدری حسین الٰہی کے والد چوہدری وجاہت حسین نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ کر ق لیگ میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔

Author

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں