ابرار الحق نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

 تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نےسیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ 

 معروف گلوکار ابرار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق فوجی خاندان سے ہے ، شہیدوں کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا، ہر مسلمان کی طرح میں بھی فوج میں جانا چاہتا تھا،

جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ انتہائی تکلیف دہ تھا ، ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف پارٹی ہی نہیں بلکہ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ابرار الحق آبدیدہ ہوگئے ۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں