ڈاکٹر نادیہ عزیز نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر نادیہ عزیز نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نادیہ عزیز نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیر ہے ، 9 مئی کے واقعات قابل افسوسناک ہیں ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،

کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی اور نہ ہی ایسا کرنے کا سوچ سکتی ہوں، ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں سیاست سے ریٹارمنٹ کا اعلان کرتی ہوں، تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارنہیں کروں گی،ذاتی حیثیت میں ملک کی خدمت کرتی رہوں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں