حج کے خواہشمند درخواست گزاروں کیلیے خوشخبری

حج 2023 کے خواہشمند درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری آگئی۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم 2023 میں محدود نشستیں دستیاب ہیں، حج درخواستیں پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر جمع ہوں گی۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سیکشن افسر حج پالیسی کے پاس دو جون تک درخواست جمع ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیرمذہبی امور کی ہدایات پر قربانی کی رقم عازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کردی ہے ، اسپانسر شپ اسکیم کے عازمین متعلقہ بینکوں سےکیش وصول کرسکیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ عازمین اپنی پرواز سے 24 گھنٹے قبل متعلقہ حاجی کیمپس پہنچیں، عازمین حاجی کیمپس سے پاسپورٹ، ویزہ اور فضائی ٹکٹ حاصل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عازمین رہنمائی کیلئےوزارت کی ہیلپ لائنز،ویب سائٹ سےمددحاصل کریں، مدینہ کے رہائشی ہوٹلز میں پاکستانی پرچم والی جیکٹ پہنے معاونین رہنمائی کیلئے 24 گھنٹے موجود ہے، حج مشن مدینہ کی نئی بلڈنگ میں کنٹرول آفس قائم کردیاگیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں