میٹا نے ورچول ریئلٹی ہیڈسیٹ کوئیسٹ 3 متعارف کرا نے کا اعلان کر دیا

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپیل سے پہلے ورچول ریئلٹی( وی آر) ہیڈسیٹ کوئیسٹ 3 متعارف کرا نے کا اعلان کر دیا۔ میٹا کا نیا ہیڈسیٹ آپٹک پروفائل میں 40 فیصد پتلا ہوگا اور اسے تیزرفتار بنانے کیلئے اسنیپ ڈریگن چپ لگائی گئی ہے جو کوئسٹ ٹو کے مقابلے میں گرافکس کو دوگنا بہتر کرکے دکھاتی ہے۔

میٹا انجینئرز کے مطابق اس وی آر ہیڈسیٹ کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی تبدیلیاں بھی کی ہیں، اس کی قیمت وی آر2 سے کم ہوگی۔کمپنی کے مطابق یہ کوئیسٹ ٹو گیمز کی مطابقت میں ہے جس پر گزشتہ ورژن کے تمام گیمز کھیلے جاسکتے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ میٹا نے چار جون سے کوئیسٹ ٹو کی قیمت کم کرکے  299 ڈالر کردی ہے جو 128 جی بی کے لیے ہے۔ جبکہ 256 جی بی کی قیمت میں 80 ڈالر کمی کرکے اسے 429 سے 349 ڈالر رکھی گئی ہے،لیکن کوئیسٹ ٹو کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ بھی آرہا ہے جو اس کی رفتار اور کارکردگی بڑھا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں گرم تھیں کہ ایپل کمپنی اپنا مکسڈ ریئلٹی ہیڈ سیٹ پیش کررہی ہے جو جلد متوقع ہے لیکن اس کے آفیشل اعلان سے پہلے ہی میٹا نے اپنے ہیڈسیٹ کی خبر افشا کردی ہے۔ 27 ستمبر کو باقاعدہ ایک تقریب میں کوئیسٹ تھری کو پیش کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں