سینیٹر ولید اقبال نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کردی

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔ 

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں، اس روز شہداء کی یاد گاروں کو آگ لگائی گئی جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے، ملک کے لیے افواج پاکستان کی خدمات قابل قدر اور ناقابل فراموش ہیں، مضبوط فوج جمہوری نظام کا حصہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں