ایک اور مقدمے میں پرویز الہی کی گرفتاری پر مونس الہی کا رد عمل

تحریک انصاف پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہی کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری پر بیٹے مونس الہی نے کہا ہے کہ پہلے کرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی ،لاہور کے ایک کیس اور گوجرانوالہ کے دونوں کیسوں میں چوہدری پرویز الٰہی بری ہوگئے تو اب پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کے بھونڈے کیس میں گرفتار کر لیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمد للہ چوہدری پرویز الٰہی عدلیہ سےسرخرو ہو رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں ۔

 تین مقدمات میں بری ہونے کے بعد محکمہ انسداد بدعنوانی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو جعلی بھرتیوں کے مقدمےمیں گرفتار کیا گیا ہے، سابق وزیر اعلیٰ نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کی 12 جعلی بھرتیاں کیں۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں