کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنائیں کا فیصلہ کرلیا جہاں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو تمام جدید سہولیات میسر ہوں گی۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیرِ صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ حکومت کینجھر جھیل کو پرکشش سیاحتی مرکز بنانے کیلیے پرعزم ہے، سیاحتی مرکز پر سیاحوں کو تمام جدید سہولیات فراہم کی جاٸیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، جدید ریزورٹ کی تعمیر سے سیاح تفریحی مقام کی طرف راغب ہوں گے، سیاحتی مقامات پر جدید سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔

اجلاس میں کویت انویسٹمنٹ ایجنسی نے جدید ریزورٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں کہا گیا کہ ریزورٹ جدید ترین سہولیات سے مزین ہوگا، ریزورٹ کی تعمیر سے ملکی اور غیر ملکی سیاح تفریح مقام کی جانب مائل ہوں گے۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ کینجھر جھیل 24 کلومیٹر رقبے پر محیط ہے، جدید ریزورٹ کی تعمیر کیلیے مناسب جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے، منصوبے کی تکمیل سے ملکی اور غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں