لاہور میں 2 روز قبل لاپتہ ہونیوالے کم سن بھائیوں کی لاشیں گھر سے ہی برآمد

 لاہور کے علاقے ملت پارک سے 2 روز قبل لاپتہ ہونیوالے دو کم سن بھائیوں کی لاشیں ان کے گھر سے ہی بر آمد ہو گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دو روز قبل ملت پارک کے رہائشی کی جانب سے تھانہ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس کے دو بیٹے 5 سالہ ارتضیٰ اور 3 سالہ راحیل لاپتہ ہوگئے ہیں خدشہ ہے کہ کسی نے اس کے بیٹوں کو اغواء کرلیا ہے، پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے بچوں کی تلاش شروع کردی تھی تاہم آج دونوں بچوں کی لاشیں گھر میں موجود آٹے کی پیٹی سے برآمد ہوئی ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ خاندان سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پنچ گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں