سوئمنگ پول میں کرنٹ آنے کے باعث 3 نوجوان جاں بحق

گجرپورہ کے قریب واقع سوئمنگ پول میں اچانک کرنٹ آنے سے 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ گجرپورہ کے علاقے کرول گھاٹی کے قریب 3 نوجوان 24 سالہ ذیشان اور 16  سالہ جان محمد اور شاہد  سوئمنگ پول میں نہا رہے تھے کہ اچانک پانی میں کرنٹ آگیا جس کی وجہ سے تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ، سوئمنگ پول کے مالک اور ٹھیکیدار کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں