وہ کمپنی جس نے اپنے ملازمین کو 30 ماہ کی تنخواہ بونس میں دینے کا اعلان کردیا

 تائیوان کی شپنگ کمپنیاں عالمی کارگو میں کمی کے باوجود اپنے ملازمین کو  ششماہی کے موقع پر بڑے بونس دے رہی ہیں۔

یانگ منگ میرین ٹرانسپورٹ کارکنوں کو ان کی اگلی تنخواہ پر 30 ماہ تک کی تنخواہ دے رہی ہے ۔  شیئر ہولڈرز نے گزشتہ ہفتے 2.3 ارب تائیوانی ڈالر  (101 ملین ڈالر ) بونس کی منظوری دی تھی۔ اس سے قبل  کمپنی نے اپنے کارکنوں کو 2023 کے آغاز میں ادا کی جانے والی 12 ماہ کی تنخواہ کا ایک سال کے آخر کا بونس دیا تھا۔

بلومبرگ کے ساتھ ایک ای میل  میں یانگ منگ نے انکشاف کیا کہ کمپنی کے قوانین کے مطابق شپنگ فرم کو اپنے پچھلے سال کے منافع کا  ایک  فیصد ملازمین کو بطور معاوضہ تقسیم کرنا چاہیے۔ تاہم عملے کے ہر رکن کو ملنے والی رقم کمپنی کی صوابدید پر ہے۔ اسی رپورٹ کے مطابق  ایورگرین میرین اپنے 3100 کارکنوں کو 1.9 ارب تائیوانی ڈالر کا بونس دے گی  جو کہ تقریباً 12 ماہ کی تنخواہ کے برابر ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں