واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

واٹس ایپ کی طرف سے ’وائس نوٹ سٹیٹس‘ کا فیچر تمام صارفین کے لیے مہیا کر دیا گیا۔ واٹس ایپ کی طرف سے یہ فیچر چند ماہ قبل متعارف کرایا گیا تھا تاہم اسے مخصوص صارفین تک محدود رکھا گیا تھا۔اب اس فیچر سے تمام صارفین استفادہ کر سکتے ہیں۔

وائس نوٹ سٹیٹس پوسٹ کرنے کے لیے اپنے واٹس ایپ کے ’سٹیٹس‘ پیج پر جائیں۔ یہاں آپ کو نیچے دائیں طرف کونے میں پنسل آئیکون نظر آئے گی۔ یہاں سے آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ کون لوگ آپ کا وائس نوٹ سٹیٹس سن سکتے ہیں۔ یہاں پینٹ برش کی آئیکون کے ذریعے آپ بیک گراؤنڈ کلر تبدیل کر سکتے ہیں۔اس کے بعد آپ بول کر اپنا سٹیٹس ریکارڈ کرائیں اور کنفرم کرکے اپ لوڈ کر دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں