ڈیوڈ وارنر نے انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اپناپلان بتادیا
تجربہ کار آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کینگروز نے ایشز سے قبل بھارت کیخلاف اوول گراونڈ پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھی کھیلنا ہے،
وارنر کے لیے گزشتہ دورہ بھارت کچھ اچھا نہیں رہا تھا، خراب فارم اور کہنی میں فریکچر نے ان کے مسائل میں اضافہ ہی کیا ہے۔ انھوں نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق واضح طور پر کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ایونٹ ملکی ٹیم کے لیے ان کا آخری ایونٹ ہوگا، انھوں نے کہا کہ اگر میں انگلش وکٹوں پر رنز بنانے میں کامیاب رہا تو پھر وطن واپس جاکر بھی کھیل پاوں گا، میں ویسٹ انڈیز کی سیریز نہیں کھیلوں گا تاہم آئندہ برس کے آغاز میں سڈنی کرکٹ گرانڈ پر ممکنہ طور پر میں الوداعی ٹیسٹ کھیلوں گا۔
Load/Hide Comments