الیکشن تب ہی ہوں گے جب میں کرواؤں گا، آصف زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ یہ لوگ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرواسکے اب انتخابات اُس وقت ہوں گے جب میں کرواؤں گا۔

لاہور میں سینٹرل پنجاب کے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ میں نے 14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے، اپنے دور میں ایسے حل دئیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 24ارب ڈالر ہو گئے تھے۔   انشا اللہ ملکی معیشت کو  سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا، انہوں نے کہاکہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سیاست میں ہر چیز کو کرنےکا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں