شاداب اور عامر سمیت کئی کرکٹرز چھوٹے علاقوں سے محنت کرکے اوپر آئے
پاکستان کرکٹ ٹیم سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین محمد وسیم نے کہا ہے کہ شاداب خان ، محمد عامر سمیت کئی ایسے کرکٹرز ہیں جو چھوٹے چھوٹے علاقے سے محنت کرکے اوپر آئے اور دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ، کرکٹ کی طرح تائیکوانڈو بھی نوجوانوں میں تیزی سے سے مقبول ہو رہا ہے ، کہوٹہ سے بہت سے کھلاڑیوں نے محنت کرکے بتایا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تایکوانڈو فیڈریشن کے صدر اور کہوٹہ سے صوبای اسمبلی کے امیدوار کرنل ر وسیم احمد جنجوعہ کے ہمراہ ارم پبلک سکول و کالج کہوٹہ میں منعقدہ تایکوانڈو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ، بچوں کے تائیکوانڈو مقابلے دیکھ کر خوشی ہوئی اور یہ حوصلہ بھی ملا کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ دوسری کھیلوں میں بھی پاکستان کا نوجوان ٹیلنٹ اوپر آرہا ہے، اس طرح کی کھیل کو مقبول بنانے میں نوجوان کھلاڑیوں کا کردار اہم ہے ، سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ شاداب خان ، محمد عامر اور مجھ سمیت کئی ایسے کرکٹرز ہیں جو چھوٹے چھوٹے علاقے سے محنت کرکے اوپر آئے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ، نوجوان کھلاڑی دل بھی محنت کریں اپنے کھیل میں ملک کو قوم کا نام روشن کریں۔ اس موقع پر کرنل ر وسیم جنجوعہ کا کہنا تھا کہ بچے کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں، ان بچوں نے جس شاندار انداز میں تائیکوانڈو کا مظاہرہ کیا ہے انہی بچوں میں