بجٹ میں بجلی کی پیداوار اور ترسیلی نظام بہتر کرنے کےلیے بڑی رقم مختص

 حکومت نے بجلی کے پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کےل یے 107 ارب روپے مختص کردیئے ۔ 

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 41 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے ، بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے مختلف منصوبے جاری ہیں جن کی جلد از جلد تکمیل کے لیے خاطر خواہ رقم خرچ کی جائیگی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کوئلے سے چلنے والے جامشورو پاور پلانٹ کی تعمیر کے لیے آئندہ سال 12 ارب روپے مہیا کیے جائیں گے ، یہ پلانٹ 1200 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان 500 کے وی اے کی ٹرانسمیشن لائن منصوبے میں پیش رفت کے لیے 16 ارب روپے مختض کیے گئے ہیں، این ٹی ڈی سی کے موجودہ گرڈ اسٹیشنز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں