عمران خان ضرورت کے مطابق لوگوں کو استعمال کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

سابق پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی مرشد کی قید میں چلے گئے، وہ ضرورت کے مطابق لوگوں کو استعمال کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کواستحکام دینےکیلئےاستحکام پاکستان پارٹی کی بنیادرکھ دی گئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی مرشد کی قید میں چلے گئے ہیں ، وہ ضرورت کےمطابق لوگوں کو استعمال کرتے ہیں۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جہانگیرترین کیخلاف جو کردار تھے ، آج وہ تتربترہوچکےہیں، اعظم خان،شہزاداکبر اورتیسراکرداربھی آج کہیں نظرنہیں آتے۔

انھوں نے بتایا کہ بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے میں علیم خان رکاوٹ تھے، انہیں نیب حراست میں رکھا گیا جبکہ پارٹی کے لوگ علیم خان کوفرنٹ پر دیکھنا چاہتے تھے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سیاست میں کوئی چیزحرف آخرنہیں ہوتی،جس نےسیاست کرنی ہےاس نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں۔

سابق رہنما کا کہنا تھا کہ کسی شخص کوزبردستی پارٹی میں شامل نہیں کرایاگیا، ہرشخص اس پارٹی میں پاکستان کےمستقبل کیلئےشامل ہواہے۔

فواد چوہدری کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ فواداپنی حرکات کاجواب دےسکتےہیں ان کیلئے دعا ہی کرسکتی ہوں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ابھی بہت پتے ہیں، آئندہ کچھ دنوں میں شوکریں گے، ہماراحلیف ہروہ شخص ہوگا جو پاکستان سے محبت اور ترقی کیلئے کام کرے گا اور ہماراحریف ہروہ شخص ہوگاجواداروں کی بےتوقیری کرتاہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں