جے یو آئی نے 4 سال احتجاج کرکے عمران پراجیکٹ کو زمین بوس کیا: مولانا فضل الرحمان

جمعیت  علمائے اسلام (جے یو آئی)  کے  سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے کہا  ہے کہ حکمران  اتحاد  نے مالی مشکلات کے  باوجود  بجٹ  میں عوام کو  زیادہ  ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں  چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  جے یو آئی نے 4

  سال احتجاج کرکے چیئرمین پی ٹی آئی پراجیکٹ کو زمین بوس کیا، 4 سال میں ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا گیا۔

انہوں نےکہا کہ جمعیت علمائے اسلام  آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لےگی، پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔

 مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے لیےاقدامات کا اعلان کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں