روسی تیل پاکستان پہنچ گیا

خام تیل لے کر روسی جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہوا ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے سے قبل جہاز شہر قائد کی بندرگاہ پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق روسی خام تیل کا جہاز کراچی پورٹ کی آئل پیئر 2 پر تیل ترسیل کرے گا اور جہاز کو آج ہی کراچی پورٹ کی برتھ پر لگا دیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں