سٹاک مارکیٹ میں 121 پوائنٹس کی مندی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بجٹ کے بعد پہلے کاروباری روز کے دوران مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی محتاط انداز میں ہوا، صبح کے پہلے دو گھنٹوں کے دوران اُتار چڑھاؤ کے باعث مندی دیکھنے کو ملی، ایک موقع پر انڈیکس 160 پوائنٹس سے زائد سے محروم ہو گیا تھا۔
تاہم دوپہر بارہ بجے کے قریب اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا اور انڈیکس میں تیزی کی واپسی ہوئی جو دوپہر اڑھائی بجے تک دیکھنے کو ملی۔
تاہم کاروبار کے اختتام پر غیر یقنیی صورتحال کے باعث سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 121.28 پوائنٹس کی مندی کے باعث 41782.92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.29 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 8 کروڑ 32 لاکھ 68 ہزار 798 شیئرز کا لین دین ہوا۔
زیادہ تر شیئرز کی خریدو فروخت کے باعث سرمایہ کاروں کے 15 ارب روپے ڈوب گئے۔