کوئٹہ کسٹم انٹلیجنس کی بڑی کاروائی
22/09/2022. کوئٹہ کسٹم انٹلیجنس کی بڑی کاروائی
کوئٹہ کسٹم انٹیلجنس بلوچستان کے علاقے رینگڑھ کے مقام پر کاروائی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے علاقے رینگڑھ میں میں سمگلروں نے شدید مزاحمت اور بسوں کو بھگانے کی کوشش ،سمگلروں کی مزاحمت کے دوران کسٹم انٹیلجنس حرکت میں آگیا۔کسٹم انٹلیجنس نے ایک سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی آر درج کردی گئی۔
شدید مزاحمت کے باوجود سامان مکمل محفوظ کسٹم انٹلیجنس گودام منتقل کردیا گیا۔ چالیہ سے لدے دو بسوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ برامد کی گئی سامان بسوں سے 18000 گلوگرام چالیہ،300 سے زائد کاٹن قیمتی سگریٹ،نان کسٹم پیڈ کپڑا،ٹائر،اور چائنیز سالٹ برآمد ہوئی۔ کاروائی ڈائریکٹر انٹلیجنس نوید اقبال صاحب کی اطلاع پر ڈیپٹی ڈائریکٹر فھد بشیر اور انٹلیجنس ہونیار افیسر سید حامد حبیب اور منظوراغا اور دیگر عملے نے کاروائی کی۔ کامیاب کاروائی پر ڈائریکٹر کسٹم انٹلیجنس نے آفیسر حامد حبیب اور عملے کو اس کاروائی پر سراہا۔