وفاقی حکومت 16 نومبر سے پیٹرولیم لیوی بڑھانے جا رہی ہے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے کہنے پر کیا۔
جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس فنانس ڈویژن میں ہوا۔
ایف بی آر نے ایچ او بی سی پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کی سمری پیش کی۔ یہ بتایا گیا کہ یکم فروری 2022 سے پی او ایل مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر کر دی گئی، جس سے ایف بی آر کی اپنے محصولات کے اہداف حاصل کرنے کی کوششوں پر دباؤ پڑا۔
نتیجتاً، ای سی سی نے 16 نومبر 2022 سے RON 95 اور اس سے اوپر کی پٹرولیم لیوی کو 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ ایک لگژری آئٹم ہے جو امیر صارفین اپنی مہنگی گاڑیوں میں استعمال کر رہے ہیں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ساتویں مردم شماری کے انعقاد کے لیے 5 ارب روپے کے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری دی۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت حکومت کو رواں مالی سال کے دوران پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر تک جیک کرکے 850 ارب روپے کا ریونیو حاصل کرنا ہے۔
ڈیزل پر، IFEM 0.07 روپے فی لیٹر بڑھ کر 1.76 روپے فی لیٹر سے 1.83 روپے ہو گیا ہے۔ ڈیزل پر ڈیلر کا مارجن بھی 7 روپے فی لیٹر ہے اور اضافی مارجن سمیت ڈسٹرکٹ مارجن 3.68 روپے فی لیٹر ہے۔
گزشتہ روز آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے تباہ کن سیلاب کے باعث حکومت کی جانب سے مزید پالیسی سپورٹ کی درخواست کے بعد پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔