چمن امپورٹ ایکسپورٹ کے تاجر حاجی عصمت اللہ نورزئی اور حاجی عبدالغنی اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ گزشتہ دو ہفتوں سے ان وائس کے نام پر کراچی فورٹ پر کسٹم حکام نے بند کررکھا ہے


چمن کسٹم کلئیرنگ ایجنٹ ممتاز تاجر حاجی عصمت اللہ تاجر حاجی غنی کا ٹرانزٹ ٹریڈ کی بندش کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس،، کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس نے کہاکہ ٹرانزٹ ٹریڈ کی بندش سے سینکڑوں عام عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں جس میں ٹرک ڈرائیور کنڈیکٹر ہوٹل والے گاڑی پینچر لگانے والے پیٹرول پمپ اور ہر وہ شخص جو ٹرانزٹ ٹریڈ سے منسلک ہیں کسٹم حکام کی جانب سے نئے شراٸط عائد کرنے سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ تباہی کی جانب گامزن ہے ہم حکومت کو اربوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں جس کے باوجود ٹرانزٹ ٹریڈ میں مشکلات پیدا کرنا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہاکہ افغان حکام نئے شراٸط اور ٹیکس ماننے سے انکار کر رہے ہیں اسی وجہ سے 15 ہزار سے زاٸد کنٹینرز کراچی پورٹ پر پھنس گٸے ہیں جس سے تاجروں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہاکہ افغان حکام کا پاکستانی ٹرانسپورٹ اور روٹ استعمال کرنے کا معاہدہ ہے انہوں نے حکومت پاکستان سے شراٸط کے بغیر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ فوری بحالی کا مطالبہ بھی کیا۔۔۔

تاجر حاجی عصمت اللہ

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

  • Dilbar Khan is Balochistan based Journalist having 10 years experience in different moods of journalism , covering border .flood Pakistan /Afghanistan, Teriorism,Crimes,Human rights and Politics. Currently associated with Burj News as Bureau Chief Chamman. Twitter: @DilbarkhanDk

    View all posts

اپنا تبصرہ بھیجیں