بھارتی وزیر داخلہ کا ارونا چل پردیش کا دورہ، چین کا سخت ردعمل

اروناچل پردیش کا دورہ کرنے اور وہاں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر چین بھارتی وزیر داخلہ سے ناراض ہے۔ ان کے خیال میں یہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زنگ نان کا علاقہ چین کا ہے اور ہندوستانی عہدیدار کا وہاں جانا چین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے علاقے میں مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے چینی حکومت اس پر احتجاج کر رہی ہے۔

 واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے جاری ہونے والے ایک نقشے میں چین نے اروناچل پردیش میں پانچ پہاڑوں سمیت 11 مقامات کے نام تبدیل کیے ہیں، ان میں ’زنگنان‘ یا جنوبی تبت کو بھی دکھایا گیا ہے جبکہ اروناچل پردیش جنوبی تبت میں شامل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں