آل پارٹیز تاجر ولغڑی اتحاد پریس کانفرنس
انجمن تاجران محمد صادق اچگزئی کے کہنا ہے۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہیں کہ آج کی پریس کانفرنس چمن کے مسائل پر ہنگامی بنیاد وں پرکیاجارہاہیں جس میں ہمارے مطالبات ہم صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے کررہے ہیں پریس کانفرنس میں ہم پولیس کو لیویز ایریا کی شدید مخالفت کررہے ہیں کیونکہ پولیس فورس کی کارکردگی پورے چمن کو معلوم ہیں جس میں پولیس فورس سے عرصہ دراز سے چمن کے صرف تین گلیوں والاعلاقے کنٹرول نہیں ہورہاتھا پولیس ایریامیں منشیات کے اڈے،منشیات کے موبائل ٹیمیں سرعام منشیات کی فروخت جاری ہیں شہرمیں اسٹریٹ کرائم،دوکانوں وبینکوں میں ڈکیتی کی وارداتیں عام روٹین ہیں دوکانوں کے سامنے سے بلبوں تک کو نہیں چھوڑا گیا شہرمیں نصب اسٹریٹ لائٹس کو چوری کیاگیا پولیس فورس صرف اور صرف کمیشن،کرپشن،بھتہ خوری میں مصروف رہتی ہیں چمن شہرمیں پولیس ایریا میں شرپسند عناصر،چور،اشتہاری سرعام دناتے پھرتے ہیں اس کو روکنے کی بجائے اس کو لگام بھی نہیں دیاجاسکاہیں اس کے ساتھ ساتھ پولیس ایریا میں بم دھماکوں میں سرکاری اہلکار،مشہور شخصیات،عام افرا د نشانہ بن چکے ہیں جس میں پولیس ڈی پی او ساجد مومند شہید،جمعیت علماء اسلام کا مرکزی رہنماء مولانا محمد حنیف کو شہید کیاگیا،تحصیلدار،لیویز رسالدار میجر تک کو بم دھماکے سے نشانہ بنایاگیا جس کی آج تک کوئی سراغ نہیں لگایاجاسکاہیں اور متاثرین ابھی تک اسی امید پر ہیں کہ کوئی سراغ لگاکر ملوث عناصر کو بے نقاب کیاجائے گاہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے صحافیوں کے علم میں لارہے ہیں کہ پولیس فورس نے امن وامان کی بہتری کیلئے بھاری لاگت سے پورے شہرمیں کیمروں کی نتصیب بھی کی گئی مگر اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ملا شہریوں کو اگر لیویز فورس کو پولیس فورس کی طرح اختیارات اور سہولیات دی جائے انشاء اللہ لیویز فورس امن وامان کی صورتحال کو بہترین کرے گی پولیس فورس صرف اپنی کرپشن وکمیشن،بھتہ خوری کیلئے ایریا بڑھارہی ہیں قندہار سے کوئٹہ تک جانے والے مسافروں اور کراچی ٹریمنل پر دیگر صوبوں جانے والے مسافروں کو بے جا تنگ کرنا پولیس فورس کا عرصہ دراز سے شیوہ رہاہیں پولیس فورس ان مسافروں کو تنگ کرکے ان سے بھتہ خوری کا بہانہ ڈھونڈتے ہیں پاک افغان سرحد کے نزدیکی گوداموں میں بھی بے جا طورپر بہانے تراشتے ہیں اور ان کے مالکان وتاجروں پر ناجائز بھتہ خوری کی کوشش کرتے رہتے ہیں پولیس ایریامیں گاڑیوں کی چوری کی کئی وارداتیں ہوچکی جس میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں وپیڈ گاڑیاں شامل ہیں جس کے مالکان ایف آئی آر کٹوانے سے کتراتے ہیں کیونکہ پولیس فورس کی بے جا سوالات اور ان کو اپنی چیز سے بے زار کرنا پولیس فورس کا شیوہ رہاہیں۔ کیونکہ لیویز فورس علاقے کے محل وقوع سے بہتر انداز میں آگاہ ہیں لیویز فورس عوام کے ساتھ بہتر تعلقات کی بناء پر جرائم کی روک تھام میں بہتر کردار اداکرسکتی ہیں لیویز فورس علاقے میں قبائلی تنازعات کو رکوانے اور اس میں بہتر کردار اداکرسکتی ہیں ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ لیویز فورس کو جدید تقاضوں میں ہم آہنگ کیاجائے جس میں ہر چیک پوسٹ پر روزنامچہ کی سہولیات بہتر کیا جائے تفتیش کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی جائے اب بھی لیویز فورس پہلے سے بہت بہتر ہیں جو کہ پہلے سے بہت مختلف ہیں کیونکہ نئے بھرتی ہونے والے لیویز اہلکار بہتر تعلیم حاصل کرنے پر اپنی ڈیوٹی بہتر انداز میں اداکررہے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لیویز فورس میں مزید نئے بھرتیاں کی جائے اور لیویز فورس کو ان کا ایریاز واپس دیاجائے ہم کسی بھی صورت لیویز ایریا کو پولیس کو دینے کی حمایت نہیں کرینگے ہر فورم پر اس کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کرینگے
https://www.facebook.com/Dilbarkhan11/videos/891258375169054/?d=n