کوئٹہ کسٹمز نے ماہ نومبر کے دوران ایک ارب روپے سے زائد کا غیر ملکی سامان اسمگلنگ کی مد میں بر امد کیا۔

چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن اور
کلیکٹر انفورسمنٹ کوئیٹہ سمیع الحق کی ہدایات پر
ایڈشنل کلیکٹر انفورسمنٹ معین افضل علی ایڈشنل کلیکٹر آفتاب اللہ شاہ کے زیر نگرانی کسٹمز انفورسمنٹ نے کوئیٹہ کلیکٹر یٹ کے جیورسڈیکشن میں ماہ نومبر کے دوران مختلف کاروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کا سامان برآمد کیا۔
جن میں 127 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جنکی قیمت 46 کروڑ روپے بنتی ہے اسکے علاوہ 1015 میٹرک ٹن کھاد دس کروڑ سے زائد، 62800 لیٹر غیر ملکی ڈیزل پٹرول جس کی قیمت ایک کروڑ ، 50 میٹرک ٹن چھالیہ جسکی قیمت دس کروڑ روپے بنتی ہے۔ 14 میٹرک ٹن کپڑا جسکی قیمت تین کروڑ۔ اور اسی طرح 3 کروڑ روپے کا گوٹکا تحویل میں لیے کرنامعلوم اسمگلروں کےخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا . جبکہ دوسرے کاروائیوں کے دوران کروڑوں کا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق۔
فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نوکنڈی 30 کروڑ کے 79 نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں سمیت 640 میٹرک ٹن سر سبز یوریا 98 میٹرک ٹن چینی، اور دیگر سامان قبضے میں لیا۔

فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ یارو 14 کروڑ کا سامان برآمد کیا۔جن میں مختلف اشیاء شامل ہیں۔

زیارت کراس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے 13 کروڑ۔
فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ دالبندین نے 11 کروڑ،

اسی طرح لکپاس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے 10 کروڑ،

سوراب کسٹمز نے 5 کروڑ مالیت کے مختلف اشیاء برآمد کیا۔

اسی طرح پولیس، ایکسائز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون سے 4 کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کو بھی قبضے میں لیا۔

ڈیڑھ کروڑ روپے کے غیر ملکی کرنسی چمن اسٹاف نے برآمد کیا۔
اسکے علاوہ خفیہ اطلاعات پر موبائل سکواڈز نے ہزار گنجی میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان برآمد کیا۔
اسی طرح دیگر مختلف کاروائیوں اور چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے کی سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

ترجمان پاکستان کسٹمز بلوچستان ڈاکٹر عطا بڑیچ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

  • Dilbar Khan

    Dilbar Khan is Balochistan based Journalist having 10 years experience in different moods of journalism , covering border .flood Pakistan /Afghanistan, Teriorism,Crimes,Human rights and Politics. Currently associated with Burj News as Bureau Chief Chamman. Twitter: @DilbarkhanDk

    View all posts

اپنا تبصرہ بھیجیں