پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، روس سے خام تیل کی خریداری
پاکستان آئندہ ماہ کے آخر تک روس سے تیل کی کھیپ حاصل کرنے جا رہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی میں مدد ملے گی۔ پاکستان یہ ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر کر رہا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا اسے مستقبل میں روس سے بہتر سودے مل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:روسی حکومت نے پاکستان کو ملاوٹ شدہ خام تیل کی پیشکش کر دی۔
تیل کی اس ایک کھیپ سے روس اور پاکستان کے درمیان اعتماد میں اضافہ ہوگا جس کے بعد تیل کی درآمد کے مزید معاہدے طے پا سکتے ہیں۔ روس نے پاکستان کو یومیہ ایک ہزار بیرل تیل فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جو اس وقت پاکستان سعودی عرب سے درآمد کیے جانے والے تیل سے زیادہ ہے۔ اگر پاکستان اس پہلی کھیپ کے بعد روس کی پیشکش قبول کرتا ہے تو روس پاکستان کو تیل فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن جائے گا۔
Load/Hide Comments