عالی ظرف مائیں اپنے بچوں کو کیسے خواب دکھاتی ہیں۔

 سید سعادت اللہ حسینی کی تحریر سے انتہائی سبق آموز الفاظ پیش خدمت ہیں ، لکھتے ہیں 

عالی ظرف مائیں اپنے بچوں کو وہ خواب دکھاتی ہیں جو  حضرت حسین بن علیؓ،حضرت عبداللہ بن زبیرؓ ،  ابن تیمیہؒ، سید احمد شہیدؒ، علامہ اقبالؒ،  سید قطب شہیدؒ، اورسر سید  کی ماؤں نے اپنے بچوں کو دکھایا تھا۔ ان تاریخ ساز بزرگوں میں سے ہر ایک کی سوانح میں ان کی ماؤں  کا ضرور ذکر ملتا ہے۔ ان بلند خیال ماؤں کی آنکھوں میں عارضی چکا چوند کے خواب نہیں مچلتے، وہ اپنے بچوں کو امامت و قیادت کے منصبوں پر دیکھتی ہیں ۔ عہد سازی اور تاریخ سازی کا رول ادا کرتے ہوئے دیکھتی ہیں۔ تاریخ کا دھارا موڑتے ہوئے اور حیات انسانی کے سفر کی سمت درست کرتے ہوئے دیکھتی ہیں۔ ان کے خوابوں کا محور و مرکز اپنے بچوں کے کردار کی قوت ہوتا ہے۔”

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں