ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دیدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے آئین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے پارٹی رہنماؤں کو سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دے دیا۔ دو اپوزیشن رہنماؤں حلیم عادل شیخ اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لاہور کے زمان پارک میں چیئرمین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے رابطے کا ٹاسک دیا۔ عمران خان نے کہا کہ اس وقت عدلیہ پر حملہ ہو رہا ہے، اسے روکنے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمیں ذمہ داری ملی ہے، انشا ءاللہ سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا، سندھ کی سیاسی، مذہبی، قوم پرست جماعتوں اور سول سوسائٹی سے بھی رابطہ کیا جائے گا، آئین کی بالادستی اور رول آف لاء کیلئے پوری قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں