روس سے رواں ماہ تیل کی درآمد شروع ہوجائے گی، وزیر پٹرولیم کا بڑا اعلان
رواں ماہ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے تیل کی درآمد شروع ہوجائے گی۔
مصدق ملک نے کہا کہ اس سال سردیوں میں گیس کی قلت ہو گی۔ ملک کے گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، اور ایسا ہو رہا ہے حالانکہ ملک زیادہ سے زیادہ گیس استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کراچی میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا گیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ سحر و افطار کے اوقات میں صارفین کو بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھی جاسکے،اس سلسلے میں ہماری گورنر سندھ سے بھی بات ہوئی ہے ،تاہم میں گورنر سندھ سے درخواست کروں گا کہ بل ضرور جمع کرائے جائیں۔
وزیر پٹرولیم نے کہا کہ کراچی کی صنعتوں کو بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے حوالے سے بھی شکایات آئی ہیں، چھوٹی صنعتوں کے بھی بجلی کے نرخوں پر اعتراضات ہیں،کراچی میں انفرا اسٹریکچر نہ ہونے کے باعث بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی میں رکاوٹیں ہیں،ہماری پاس گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں اور چوبیس گھنٹے گیس فراہمی ممکن نہیں ہے۔