کوئٹہ کسٹمز کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں ،60 کروڑ روپوں کا سامان برآمد کر لیا۔ کسٹم حکام

بلوچستان کسٹمز کا اسمگلنگ کے خلاف تاریخی کریک ڈاؤن ،اسمگلروں کےخلاف دائرہ تنگ۔۔ماہ اپریل کے پہلے عشرے میں 60 کروڑ روپے مالیت کی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادی گئی۔ کسٹم حکام کے مطابق
وفاقی حکومت کی اسمگلنگ کی زیرو پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد سلیم اور کلیکٹر انفورسمنٹ کوئیٹہ سمیع الحق کی واضح ہدایات پر ایڈیشنل کلیکٹرز آفتاب اللہ شاہ اور عبیداللہ کے زیر نگرانی مختلف فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نے کوئیٹہ کلیکٹر یٹ کے جیورسڈیکشن میں ماہ اپریل کے پہلے عشرے یکم اپریل سے 9 اپریک تک مختلف کاروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کا سامان برآمد کیا۔
پکڑے گئے سامان میں چینی، کھاد، ٹائرز، پٹرول ڈیزل ، پتی، ویلڈنگ راڈز۔ اسپیر اٹو پارٹس CRC اور HRC کوئل راڈز،، اور قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جن میں lexus LX-570 , Toyota Crown, Toyota TX Prado,, Land Cruiser ZX ، شامل ہیں۔
مذکورہ سامان کی قیمت 60 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔
نامعلوم اسمگلروں کےخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا .
کسٹم ترجمان کے مطابق۔
زیادہ تر کاروائیاں دور دراز اور حساس علاقے جن میں قلعہ عبداللہ، ڈیرہ مراد جمالی، نوشکی۔ چاغی شامل ہے۔ کوئٹہ کسٹمز انفورسمنٹ کے جیورسڈیکشن کے علاقوں میں کی گئی زیادہ تر کاروائیاں کسٹمز انفورسمنٹ کے عملے نے بغیر کسی دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کیا۔ واضح رہے پچھلے سال 2022 ماہ اپریل میں جتنے کیسز ہوئے۔ سال 2023 اپریل کے پہلے عشرے میں اسے زیادہ کیسز کئے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

  • Dilbar Khan

    Dilbar Khan is Balochistan based Journalist having 10 years experience in different moods of journalism , covering border .flood Pakistan /Afghanistan, Teriorism,Crimes,Human rights and Politics. Currently associated with Burj News as Bureau Chief Chamman. Twitter: @DilbarkhanDk

    View all posts

اپنا تبصرہ بھیجیں