پنجاب پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن کے پانچویں روز آئی جی جنوبی پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈاکو پکڑے یا مارے جانے تک آپریشن جاری رہے گا۔

کچے کے علاقے میں پولیس نے پانچویں روز بھی آپریشن کیا۔ انہوں نے کچھی جمال اور جمال مورو کے علاقوں میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا اور ان کے گھات لگائے ہوئے مقامات کو تباہ کر دیا۔ کارروائی کے دوران ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایڈیشنل آئی جی مسعود نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن آئی جی  پنجاب کی ہدایات پر  روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا،  ایک ڈاکو جس کے سر پر انعام تھا اس کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے، آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک یا تو تمام ڈاکو پکڑے نہ جائیں ، یا مقابلے میں مارے نہ جائیں یا وہ یہ جگہ چھوڑ کر چلے نہ جائیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جو مقامات ڈاکوؤں سے  کلیئر ہوں گے وہاں چوکیاں قائم کرتے جائیں گے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں