خواہش ہے کہ ہماری فوج سے صلح ہوجائے، شیخ رشید

شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہماری فوج کے ساتھ امن قائم ہو۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے عدلیہ سے لڑ کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔ پندرہ میں سے نو جج ایک طرف ہیں، اور اگر حکومت اور عدلیہ کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو انتخابات ہوں گے۔ ججوں کی حمایت سے حکومت بنتی ہے تو عمران خان کی جماعت اقتدار میں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ آئین اور جمہوریت کیساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کی لڑائی کسی سے نہیں بلکہ صرف چوروں اورڈاکووں سے ہیں، پی ٹی آئی جس کو ٹکٹ دے گی لال حویلی اسکی حمایت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عین عید پر پٹرول پھر 10 روپے لیٹر بڑھا دیا گیا، آئی ایم ایف اپریل میں بھی کچھ نہیں دے گا، عوام بلوں، مہنگائی کے ہاتھوں سڑکوں پر آنے والے ہیں۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں