آصف زرداری شہباز شریف کو نااہل کروا کر اپنی لاڈو کو لانا چاہتا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری شہباز شریف کو عہدے کے لیے نااہل قرار دینا چاہتے ہیں تاکہ انہیں اقتدار میں بٹھا سکیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری بڑی سیاست کر رہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 6 کا سہارا لے کر حکومت پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ پہلی نا اہل حکومت ہے جو عدلیہ سے ٹکراؤ کر رہی ہے، 15 میں سے نو ججز ایک طرف ہیں، یہ بے وقوف ہیں جنہوں نے عدلیہ سے ٹکر لی ہے، یہ واحد حکومت سے جو ٹکراؤ کا راستہ اختیار کر رہی ہے، ہم آپ کے گلے کی ہڈی ہیں، عمران خان زیادہ ذمہ داریاں دینا چاہتے ہیں، ہم نے انہیں کہا کہ ہمیں محدود کام دیا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں