مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی ویگو کے ڈرائیور کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ویگو کے ڈرائیور کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانے منتقل کر دیا گیا۔
راؤ گل خان کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکیل ملزم فہیم حیدر اور تھانہ سیکرٹریٹ کے تفتیشی افسر ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے راؤ گل خان کا 7 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔ ان کا کہنا ہے کہ مرحوم وفاقی وزیر کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں 5 افراد سوار تھے، جن میں سے 2 شدید زخمی ہیں اور پولی کلینک میں زیر علاج ہیں۔ ڈرائیور کے دیگر 2 ساتھی کل رات فرار ہو گئے۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کا ڈرگ ٹیسٹ اور فرار ہونے والے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تفتیش باقی ہے، معاملہ حساس نوعیت کا ہے اور تحقیقات کیلئے مناسب تفتیش کیلئے وقت درکار ہے، عدالت نے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
Load/Hide Comments