لیلۃ القدر : ہزار مہینوں سے افضل رات کے بارے میں اہم معلومات

ہم نے اسے شب قدر میں نازل کیا اور تم کیا جانو شب قدر کیا ہے،شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے، اس میں فرشتے اور روح القدس اپنے رب کے حکم سے اترتے ہیں۔ ہر امر میں اپنے رب کی اجازت کے ساتھ، یکسر امان ہے اور یہ صبح کے نمودار ہونے تک ہے۔…. (القدر1:97تا5)

 لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر یابرکت والی رات بھی   کہاجاتا ہے۔  اس رات میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے اور یہ رات  آج( پیر منگل کی درمیانی رات 27 رمضان المبارک) منائی جائے گی۔

شب قدر کے موقع پر  مساجد کو سجا دیا گیا ہے جہاں آج ختم قرآن کی محافل کے انتظامات کیےگئے ہیں ،نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اور سامعین کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا۔

 مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں ، 75 سال قبل پاکستان کا قیام بمطابق قمری مہینہ 27 رمضان المباک ( 14 اگست 1947)کو عمل میں آیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں