ایسا ملک جس میں عید الفطر کی چھٹیاں اتنی زیادہ کہ لوگ حیران

پاکستان میں اس بار سرکاری طور پر عیدالفطر پر 5 دن کی چھٹیاں دی گئی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں عید کے پر مسرت موقع پر 11 روزہ طویل چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

جی ہاں وہ ملک قطر ہے جہاں کے شہری عیدالفطر پر 11 چھٹیوں سے محظوظ ہوں گے۔

قطری شاہی دیوان کے مطابق مملکت میں 19 اپریل (28 رمضان المبارک) سے عید الفطر کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا جو 27 اپریل تک جاری رہیں گی۔

قطری شہری عید کی چھٹیوں کے بعد جمعہ اور ہفتے کی ہفتہ وار چھٹیاں گزار کر 30 اپریل سے کام پر دوبارہ جائیں گے۔

قطری حکام کے مطابق ان چھٹیوں کا اطلاق قطر کی تمام وزارتوں، سرکاری اداروں اور  بینکوں پر ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا جبکہ سعودی عرب میں بھی اسی روز عید الفطر کا چاند دیکھا جائے گا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمعرات کو چاند کی رویت کا امکان بہت کم ہے اور زیادہ امکانات اس بات کے ہیں کہ عیدالفطر ہفتے کو ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں