پی ٹی آئی میں عمران خان کے بعد مقبول ترین رہنما کون؟
ایک سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں سابق وزیراعظم عمران خان کے بعد مراد سعید کو مقبول ترین رہنما قرار دیا گیا ہے۔
تِھنک ٹینک ادارے ریپبلک پالیسی کی جانب سے حال ہی میں تحریک انصاف میں موجود رہنماؤں کی مقبولیت سے متعلق سروے کے نتائج جاری کیے گئے۔ سروے میں سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور سپورٹرز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بعد مقبول ترین رہنما کون ہے۔
سروے کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو عمران خان کے بعد تحریک انصاف کا مقبول ترین رہنما قرار دیا گیا۔ مراد سعید خیبر پختونوا، پنجاب اور پھر کراچی میں موجود پی ٹی آئی ورکرز میں خاصا مقبول ہیں۔
سروے کے نتائج میں بتایا گیا کہ مراد سعید کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر مقبولیت میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
Load/Hide Comments