سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر مہنگا ہوکر 2 ہزار ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جس کا اثر پاکستانی مارکیٹ میں بھی دیکھنے کو ملا۔

\ ملکی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1350 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونا 1157 روپے اضافے سے 1 لاکھ 87 روپے 71 روپے کا ہوا۔

ادھر فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2530روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2170روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس سے قبل مسلسل دو روز تک بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تین امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 2005 امریکی ڈالر ہو گئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں