بشری بیگم میری مرشد ہیں، عمران خان
عید کے موقع پر کارکنان سے سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک کارکن نے انہیں مرشد کہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ میں 2011 سے کپتان آپ کا ورکر ہوں، آپ کے سامنے خطاب کررہا ہوں جو دل کی خواہش تھی ، میں ایسے حلقے سے ہوں جس پر سرداروں کی حکمرانی رہی، آپ نے غیر ملکی ایجنٹوں پر تو نظر رکھی لیکن اس حلقے پر نہیں ، اب بھی ٹکٹ پر نظر ثانی کریں۔
عمران خان نے جواب دیتے ہوئے سب سے پہلے یہ واضح کیا کہ مرشد، میرے مرشد تو اس وقت بشریٰ بیگم ہیں، اور میں آپ کے مرشد کے شاید قابل نہیں ہوں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ سرداری نظام ، پرانے نظام میں کوئی شک نہیں، خاندانی سیاست رہی لیکن پاکستان بدل رہا ہے ، میری نظر میں وہ وقت دور نہیں جب ساری برادریاں پیچھے رہ جائیں گی اور میرٹ آگے آجائے گا۔
Load/Hide Comments