سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سپریم کورٹ کے ججز کو خط لکھنے کا اعلان

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چیف جسٹس آٖف پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز کو خط لکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو اراکین قومی اسمبلی کے تحفظات اور جذبات سے آگاہ کرنے کے لیے خط لکھا جائے گا، کوشش ہے کہ یہ خط آج ہی لکھ دیا جائے ۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان سے خط لکھنے کے معاملے پر رائے طلب کی ، ایوان میں موجود اراکین نے ڈیسک بجا کر سپیکر کے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کے فیصلے کی تائید کی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں