مذاکرات سے پہلے عمران خان معافی مانگیں، وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے معافی مانگیں پھر ان سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہناتھا کہ جو لوگ پارلیمنٹ کو گالیاں دیتے رہے ہیں انہیں مذاکرات سے پہلے معافی مانگنا ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب صحافیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا کیا اس پر سو موٹو نوٹس نہیں لیا گیا، نواز شریف کو باہر رکھ کر اگر کوئی الیکشن چاہتا ہے تو یہ ناممکن ہے، نواز شریف کے کیسوں پر معافی مانگ لیں کل الیکشن کرا لیں ۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں