حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور

 پارلیمنٹ ہاؤس میں حکمران اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف کے وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور شروع ہوگیا ہے۔ 

حکومتی وفد میں سید یوسف رضا گیلانی، اسحاق ڈار ، خواجہ سعد رفیق ، اعظم نذیر تارڑ ، سردار ایاز صادق ،کشور ناہید شامل ہیں جبکہ تحریک انصاف کے وفد میں شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف نےسپریم کورٹ کے مشورے سے  انتخابات کے معاملے پر مذاکرتی عمل شروع کیا ہے، حکومت نے گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کرکے انہیں تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں