سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمارے اختیار میں نہیں، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی توڑ کر حماقت کی ہے، صوبائی اسمبلیاں 13 اگست کو اپنی مدت پوری کر رہی ہیں، اگست میں نگران حکومتیں آتی ہیں تو الیکشن اکتوبر میں بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مذاکراتی ٹیم جو کچھ منگل کو فائنل کرے گی اس کی حتمی منظوری اتحادی جماعتوں کے سربراہوں دیں گے، مذاکراتی کمیٹیاں اگر کسی نتیجے پر پہنچ جاتی ہیں تو پھر ان کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں