نواز شریف نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے۔ مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آر گنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان سازشیں کرنا بند کرو،عمران خان کا ہر تجربہ‎ ناکام ہوا ہے۔

لیبر ڈے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے،ملک کی تباہی کا ذمہ صرف خان نہیں پورا گینگ ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں صرف ایک شخص رکاوٹ ہے،اس کانام ہے عمران خان ،وہ بھی وقت تھاجب ڈالر98یا100 روپے کاتھا،

نوازشریف نے مزدورکیلئے آٹے کی قیمت 35 روپے کلو سے بڑھنے نہیں دی ،خداکیلئے سازشیں بندکرو،

عمران خان ملک پررحم کرو،2روپے کی روٹی آج 25 روپے کی ہے تواس کاذمہ دارکون ہے؟ صرف عمران نہیں پوراگینگ ذمہ دارہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں