توہین پارلیمنٹ بل چند روز بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،رانا قاسم

توہین پارلیمان کا بل چند دن میں منظوری کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے استحقاق رانا قاسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توہین پارلیمنٹ کا قانون وقت کی ضرورت ہے جس پر کافی عرصے سے کام کر رہے تھے، لہٰذا ہم توہین پارلیمنٹ کا بل ایوان میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا توہین پارلیمان بل پر اتفاق ہے، بل کی تیاری کے حتمی مراحل میں ہیں، بل ایوان میں لانا کوئی ماورائے آئین اقدام نہیں بلکہ یہ موجودہ ٹوتھ لیس پارلیمان کو مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بل کو پرائیویٹ ممبرز ڈے پر نجی بل کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں