عازمین حج کے پاس سے نسوار نکلی تو سخت سزا دی جائے گی: سعودی حکام

سعودی حکام نے خبردار کردیا ہے کہ عازمین حج کے پاس نسوار نکلی تو انتہائی سخت سزا دی جائے گی 

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ائیر پورٹس پر وارننگ کے پوسٹرز لگوا دیے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل  کر  چکے  ہیں۔

علاوہ ازین سعودی وزارت صحت نے اپیل کی ہے کہ عازمین حج تمام لازمی حفاظتی ٹیکے لگوائیں، حج پرمٹ 15 شوال سے جاری ہوں گے، اجازت نامے کیلئے حفاظتی ٹیکے اور ویکسینیشن مکمل کرنا بنیادی شرط ہے، حفاظتی ویکسین حج موسم شروع ہونے سے 10 دن  پہلے لگوانا  لازمی  ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں